جے ڈبلیو فورلینڈ پاکستان میں سب سے آگے

جے ڈبلیو فورلینڈ پاکستان میں سب سے آگے

11

May

آٹو پالیسی ٢٠١٦-٢١ اور ملک میں جاری سی پیک کے منصوبوں کی بدولت پاکستان کی آٹو انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے. اس پالیسی کے تحت دس نئے برانڈز اور کومپنیوں کو ملک میں آنے کی دعوت دی گئی ہے جو اس وقت بڑے پیمانے پر پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں اور بہتر گاڑیاں مارکیٹ میں لانے کی کوشش کر رہی ہیں. اس سلسلے میں فورلینڈ کے نام سے کمرشل گاڑیاں بنانے والی چین کی سب سے بڑی کمپنی کے اشتراک سے جے ڈبلیو فورلینڈ باقی تمام کومپنیوں پر سبقت لے گئی ہے اور سب سے پہلے اپنی مصنوعات باقاعدہ طریقے سے مارکیٹ میں لانے والوں میں سے ایک ہے.
اگلے پانچ سالوں کے اندر پاکستان میں کمرشل گاڑیاں بنانے والی نمبر ایک کمپنی بننے کے عزم کے ساتھ جے ڈبلیو فورلینڈ نے لاہور میں کمپنی کا بہت بڑا مینوفیکچرنگ یونٹ لگا دیا ہے. ابتدائی طورر پر براوو کارگو ٹرک اور الفا ڈمپ ٹرک نامی برانڈز کی ایک معقول تعداد مارکیٹ میں فروخت کے لئے لائی گئی ہے. ٹرانسپورٹرز نے گاڑیوں کے معیار اور قیمت کو بے حد مناسب پایا ہے جس کے باعث گاڑیوں کی فروخت میں تیزی دیکھی گئی. جو اس بات کا اشارہ ہے کہ پاکستان میں جے ڈبلیو فورلینڈ بہت جلد کمرشل گاڑیوں کے میدان میں ایک بڑا نام بن کر ابھرے گی.
ابتدائی طور پر جے ڈبلیو فورلینڈ نے اپنی چند گاڑیاں متعارف کرائی ہیں. جے ڈبلیو فورلینڈ کارگو ٹرک ڈمپ ٹرک اور بہت سی دیگر کمرشل گاڑیاں بنا رہی ہے. جن کی پاکستان میں باقاعدہ لانچ جون ٢٠١٨ میں متوقع ہے.
فورلینڈ بنانے والی چین کی اس کمپنی میں دنیا کی سب سے وسیع پروڈکشن لائن اپ ہے جس میں سالانہ چھ سو اقسام کی تین لاکھ گاڑیاں بنانے کی گنجائش موجود ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *